ہمارے بارے میں

مولانا افتخار احمد غدیری جو 2001 میں مستبصر ہوئے اور اسلام آباد میں جامعہ اھل بیت ع سے چار سال تعلیم حاصل کی جہاں شیخ محسن علی نجفی اور شیخ شفاء نجفی جیسے بڑے اساتید سے تعلیم حاصل کی اور پھر مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے قم المقدس چلے گئے جہاں انھوں نے ساڑھے چار سال مختلف استادوں سے مدرسہ حجتیہ ، مدرسہ فیضیہ ،مدرسہ بروجردی،مدرسہ گلپائگانی ، مدرسہ منتدی جبل العامل اور مدرسہ لنگرودیہ سے تفسیر قرآن ، فقھ ، اصول الفقھ ، علم کلام ، علم منطق ،فلسفہ ،عرفان ع علم اخلاق کی تعلیم حاصل کی اور اسکے بعد لاھور تبلیغ کے لیے تشریف لائے اور مستقل اسی شہر میں تبلیغ کے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔
مشھور اساتید:استاد محمد دھقان مدرسہ فیضیہ کتاب بدایۃ الحکمۃ
استاد جواد نقوی درس اخلاق و شرح حلقہ سوم
استاد آیت اللہ جوادی آملی درس تفسیر قرآن مدرسہ فیضیہ
استاد علامہ سید کمال الحیدری نھایۃ الحکمۃ و درس عرفان مدرسہ منتدی جبل العامل
لاھور شھر میں تفسیر قرآن ،نھج البلاغہ ،شرح زیارت جامعہ کبیرہ اور مختلف دیگر درس دینے میں مصروف عمل ہیں اور انکی مختلف تصانیف بھی شایع ہوچکی ہیں ۔